Sunday, 29 November 2009

Suno !!

سنو
تم عزم والے ہو
بلا کا ضبط رکھتے ہو
مگر دیکھو
جسے تم چھوڑ گئے ہو
اسے تو ٹھیک سے شاید
بچھڑنا بھی نہیں آتا


Monday, 23 November 2009

Mohabat Kab Ammar Hogi ????

!تمہیں کیا یاد ہے ہمدم
کہا تھا تم نے یہ اک دن
زمین بھی راکھ ہو جاۓ
فلک بھی چاک ہو جاۓ
حیات رستہ بھٹک جاۓ
گلوں سے تتلیاں بھاگیں
چمن بس خاک ہو جاۓ
محبت میری ، ہی امر ہوگی

تمھارے دور جانے سے
مجھے اتنا رلانے سے
زمین اب راکھ ہے مجھ پر
فلک بھی چاک ہے مجھ پر
چمن بس خاک ہے مجھ پر
نہ تتلی میں کوئی رنگ ہے
نہ جینے میں کوئی ڈھنگ ہے
قیامت سی قیامت ہے
بس اب یہ ایک چاہت ہے

کہاں ہو تم چلے آؤ
مجھے آکر بتا جاؤ
محبت کب امر ہوگی؟؟؟
محبت کب امر ہوگی ؟؟؟


Wednesday, 23 September 2009

Kabhi Kabhi .....

کبھی کبھی یہ دل چاہتا ہے
تمہاری شاموں کا حال پوچھوں
سوال پوچھوں
کہ فکر فردا میں کیسی گزری
یونہی کبھی میرا نام آیا تمھارے ہونٹوں پہ ایک پل کو ؟
میری محبت کی یاد مہکی کبھی تمھارے بھی راستوں میں ؟
کبھی کسی دن تمہاری صبح کے در پہ جاگی صداے دستک
کبھی عبادت کی کیفیت میں تمہیں میرا بھی گمان گزرا ؟
تمھارے صحن دعآ سے میرا بھی دھیان گزرا
کبھی تمھارے بدن پہ بھی شب عذاب بن کے ٹھہر گئی تھی
کبھی کبھی دل یہ چاہتا ہے سوال پوچھوں
مگر میں چپ ہوں
ہمارے درمیان یہ جو اجنبیت ہے یہ غنیمت
اسی میں چپ حرف و لب ہیں
یہیں پہ ترک و طلب کی حد ہے .

Tuesday, 22 September 2009

Tujhay Mil Sakay Jo Fursat........

تیری چاپ سننے والا ، تیرا منتظر ہے اب تک
ابھی کل تلک یہ راستہ تیری رہگزر رہا ہے
تجھے مل سکے جو فرصت ، تو یہ دیکھ تیری خاطر
کوئی کیسے جی رہا ہے ، کوئی کیسے مر رہا ہے

Tum Ko Is Se Kiya ???



ٹوٹی ہے میری نیند ، مگر تم کو اس سے کیا
بجتے رہیں ہواؤں سے در ، تم کو اس سے کیا

اوروں کا ہاتھ تھامو ، انھیں راستہ دکھاؤ
میں بھول جاؤں اپنا ہی گھر ، تم کو اس سے کیا

لے جائیں مجھے مال غنیمت کے ساتھ عدو
تم نے تو ڈال دی ہے سپر ، تم کو اس سے کیا

تم نے تو تھک کے دشت میں خیمے لگا لیے
تنہا کٹے کسی کا سفر تم کو اس سے کیا

Udas aur Tanha

..........آج دل بہت اداس ہے

Raah Se Bhatkain.......


Thursday, 17 September 2009

Not Feelin Gud Today ..........

تجھے روز دیکھوں قریب سے
میرے شوق بھی ہیں عجیب سے
میرے سب دُکھوں کی دوا ہو تم
ملے کیا سکوں پھر طبیب سے

Thursday, 10 September 2009

Mere Ajnabi !!!

میرے اجنبی ، میرے بے خبر
میرے ہاتھ میں کہاں یہ ہنر
کہ میں بیچ راہ سے واپسی کا
خیال دل میں بھی لا سکوں

میرے چارہ ساز و رفیق جان
میرے اجنبی ، میرے آشنا
کوئی ایسا ویسا گمان نہ کر

مجھے تیرے ساتھ سے بڑھ کے تو
کسی ہمسفر کی طلب نہیں
کہ جو ہاتھ میں تیرا ہاتھ ہے
تو سفر ہی میری حیات ہے
یہ سفر تھمے گا
تو میرا نام و نشان کہاں
میرے ہمسفر
میں تیرے بنا
کہیں موت و زیست کے درمیان
نہ زمین میری نہ آسمان

میرے بدگمان میرے مہربان
میرے راہ بر
میری التجاؤں پہ دھیان کر
میری زندگی کے سفر کو دل سے دوام دے
میری منزلوں کو دھواں نہ کر
تیرا ساتھ ہے میری زندگی
مجھے اس طرح بے امان نہ کر

Mujhe Uski Zaroorat Hai

!!!!.......اُسے کہنا
میری سوچیں ہراساں ہیں
میرے جذبے پریشان ہیں
..پریشان ہے
میرا دل بھی
!!!اُسے کہنا
کہ
پہلے سے بھی کہیں زیادہ
کہیں بڑھ کر
مجھے اسکی ضرورت ہے

Monday, 31 August 2009

Friday, 28 August 2009

Waada....

یہی وعدہ لیا تھا ناں ؟؟؟
-ہمیشہ خوش ہی رہنا ہے
..تو دیکھو ، دیکھ لو آکر
-میری آنکھوں کو دیکھو تم ، یہ کتنی شوخ لگتی ہیں
-میرے ہونٹوں کو دیکھو تم ، ہمیشہ مسکراتے ہیں
-میرے چہرے کو دیکھو تم ، ہمیشہ پرسکوں ہوگا
مگر اک بات پھر بھی ہے
کبھی جو وقت مل جاے تو میری شاعری پڑھنا
تمہیں محسوس تو ہوگا کہیں تلخی بھرا لہجہ
کہیں پہ سرد سی آہیں
کہیں پہ درد کی جھیلیں
کہیں پہ گونجتی چیخیں
....سنو !! میں خوش تو ہوں لیکن
-لہو ہر لفظ روتا ہے

Wednesday, 19 August 2009

Tuesday, 18 August 2009

Kuch Dil Ne Kaha.....

Kuch Dil Ne Kaha ??????? Kuch Bhi Nahi

Kuch Dil Ne Suna???????? Kuch Bhi Nahi

Aesi Bhi Batain Hoti Hain

Aesi Bhi Batain Hoti Hain

Leta Hai Dil Angraeeyaan ........... Is Dil Ko Samjhaey Koi

Armaan Ankhain Khol De........... Ruswa Na Ho Jaey Koi

Palkon Ki Thandi Saij Par , Sapno Ki Paryaan Soti Hain.

Aesi Bhi Batain Hoti Hain

Aesi Bhi Batain Hoti Hain

Dil Ki tasali Ke Lea......Jhooti Chamak , Jhoota Nikhaar

Jeewan Tu Soona Hi Raha ....Sab Samjhay Aee Hai Bahar

Kalyun Se Koi Poochay Tu , Hansti Hain Ya Yea Roti Hain

Aesi Bhi Batain Hoti Hain

Aesi Bhi Batain Hoti Hain

....

..................تمھارے بن ادھورا میرا یہ جیون

!!سنو
سنو تم لوٹ آؤ ناں
جہاں تم ہو وہ دنیا کب تمہاری ہے ؟
کہ سورج ڈھل گیا ہے اور حسین اک شام اتری ہے
وو دیکھو چاند نکلا ہے ، ستارے جگمگاتے ہیں
ہماری منتظر آنکھیں ، دعائیں مانگتی آنکھیں
تمہیں ہی سوچتی آنکھیں تمہیں ہی ڈھونڈتی آنکھیں
تمہیں واپس بلاتی ہیں
یہ دل جب بھی دھڑکتا ہے
تمہارا نام لیتا ہے
یہ آنسو جب بھی بہتے ہیں ،
تمھارے دکھ میں بہتے ہیں

یہ بارش جب بھی ہوتی ہے تمہیں ہی یاد کرتی ہے
خوشی کوئی جو آتی ہے .....تمھارے بن ادھوری ہے

میں نے کس کس طرح تمہیں اپنے اس پاس سوچ رکھا ہے ،تمھیں کیا معلوم ؟ میرےارد گرد ایک ایک ذرے میں تم ہو .
یہ سورج کی کرنیں تمہاری آنکھیں ہی تو ہیں ، یہ ہوا کے جھونکے تمہاری اٹھکیلیاں کرتی انگلیاں ہی ہیں ناں
یہ سمندر تمہاری آنکھوں جیسا تو یہ رستے تمہاری بانہوں جسے ہی تو ہیں
..........یہ سامنے کھڑا پہاڑ ہماری محبت جیسا اٹل
ہر جانب تمہارا ہی کوئی روپ میرے سامنے آ کھڑا ہوتا ہے میں کیسے تم سے دور جاؤں ، کیسے تمہیں بھلاؤں .......؟؟؟

Meri Tehreer Kay Ansoo

سنا ہو گا بہت تم نے ، کہیں آنکھوں کی رم جھم کا
کہیں پلکھوں کی شبنم کا
پڑھا ہوگا بہت تم نے کہیں لہجے کی بارش کا
کہیں ساگر ک آنسو کا
!!!!!مگر تم نے کبھی ہمدم
کہیں دیکھے ؟ کہیں پرکھے ؟
.......کسی تحریر کے آنسو

مجھے تیرے جدائی نے یہی معراج بخشی ہے
کہ میں جو لفظ لکھتی ہوں .....وہ سرے لفظ روتے ہیں
کہ میں جو حرف بنتی ہوں .......وہ سرے بین کرتے ہیں
میرے سنگ اس جدائی میں....میرے الفاظ مرتے ہیں
سبھی تعریف کرتے ہیں میری تحریر کی لیکن
کبھی کوئی نہیں سنتا ....میرے الفاظ کی سسکی
فلک بھی جو ہلا ڈالے
میرے لفظوں میں ہیں شامل .....اسی تاثیر کے آنسو
!!!کبھی دیکھو میرے ہم دم
......میری تحریر کے آنسو

رانجھناں وے

جدھر جاواں تیریاں اکھاں رہندیاں نیں میرے نال
ویسے تے ایناں نگراں دے وچ ، لوکاں دا نیں کال

Wednesday, 5 August 2009

Kartay bhi kiya ????

Dar Tha Khula , Per Baithay Rahe Par Samait Kar
Kartay Bhi Kiya Keh Jaa-e- Amaan Hi Qafas Mea Thi

Jannan !!!!!!

تجھی پہ ختم ہے جاناں میرے زوال کی رات
تو اب طلوع بھی ہو جا کہ ڈھل رہی ہوں میں


میں خواب دیکھ رہی ہوں کہ تو پکارتا ہے
اور اپنے جسم سے باہر نکل رہی ہوں میں

Sunday, 26 July 2009

Yaad

یاد بھی کیا عجیب چیز ہے
کبھی سنگدل ، کہ آنکھوں سے گرتی برسات کو دیکھ کر مسکراے جاتی ہے
کبھی اتنی پیاری کہ اسکا میٹھا میٹھا احساس وجود کو سرشار کیے جاتا ہے
''' مجھے تم یاد آتے ہو ''
کیا اتنا کہ دینے سے وہ سب بیان ہو جاتا ہے جو شدت آپ محسوس کر رہے ہوتے ہو
.........نہیں، یاد کو کچھ بیان نہیں کر سکتا
میں نے بھی تمہیں بہت یاد کیا ہے .ہر صبح تمہیں سوچتے اور ہر رات تمہیں قریب محسوس کرتے گزری ہے
وقت ، جگہ ، موسم ، موقع ، غم ، خوشی ، ہر چیز کا لحاظ ، خیال کے بغیر تم بہت یاد آتے ہو