راہوں میں ہی ملے تھے ہم
راہیں نصیب بن گئیں
تو بھی نہ اپنے گھر گیا
ہم بھی نہ اپنے گھر گئے
تیرے لئے چلے تھے ہم
تیرے لیے ٹھہر گئے
تو نے کہا تو جی اٹھے
تو نے کہا تو مر گئے
تم بھی کچھ اور اور تھے
ہم بھی کچھ اور اور تھے
جانے وہ تم کدھر گئے؟
جانے وہ ہم کدھر گئے؟